ملتان؛حسین آگاہی چوک میں تاروں اور ترپالوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

13

ملتان،13جولائی(اے پی پی):حسین آگاہی چوک میں تاروں اور ترپالوں میں آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پالیا ہے۔

 ریسکیو حکام نے بتایا کہ کالر کے مطابق کھمبے کے قریب تاروں اور ساتھ لگی ترپالوں میں آگ لگی ہے جو زیادہ ہو رہی ہے۔ ریسکیو کنٹرول روم نے  اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر  ریسکیو ایمبولینس اور ریسکیو فائر وہیکلز اور ریسکیو ٹیمیں بھیجوا دیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر کھمبے کے تاروں اور ترپال میں لگی آگ کو بجھانے کے لئے آپریشن شروع کیا اور واپڈ سے رابطہ کر کے بجلی منقطع کر وا دی گئی۔

 ریسکیو اہلکاروں نے برقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا ہے اور کولنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔