ملتان،21 جولائی(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے انسدادِ ڈینگی اور انسداد تجاوزات کارروائیاں کیں۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے ڈینگی لاروا ملنے پر 2 ٹائر شاپس سربمہر کردی۔انسداد تجاوزات آپریشن میں چلڈرن ہسپتال کے باہر اور محرم الحرام کے مختلف روٹس سے 2 ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا۔
اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے کہا کہ ہسپتال کے باہر تجاوزات سے ایمبولینس کو گزرنے میں دشواری ہوتی ہے جبکہ عزاداروں کیلئے محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس بھی روزانہ کی بنیاد پر کلیئر کروائے جارہے ہیں۔