ملتان؛ آرپی او سہیل چودھری کا حساس مقامات کا دورہ ، محرم الحرام کی مناسبت سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

7

ملتان، 18 جولائی (اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے رات گئے ڈسٹرکٹ ملتان کے حساس مقامات حرم  گیٹ، شاہ رسال، چوک بازار، حسین  آ گاہی ودیگر علاقوں کا  دورہ  کیا۔  اس موقع پر  ایس پی سٹی حسن رضا کھاکھی ، چیف سکیورٹی آ فیسر ریجنل پولیس آ فس ملتان انسپکٹر شبانہ سیف ودیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ جنہوں نے آ ر پی او کو جلوسوں کے راستے بارے تفصیل سے بریفنگ دی ۔

اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ  ملتان ریجن  میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضاء قائم رکھنے میں ہم سب کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا ، علماء کرام ان ایام میں پولیس کا ساتھ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ہدایت مطابق ملتان میں مثالی امن یقینی بنانے کیلئے زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے ، جس پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا ۔

بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر نے ٹریفک پولیس افسران سے میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں چیف ٹریفک  آ فیسر محمد نعیم شاہد، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر  طاہر مشتاق ودیگر افسران نے شرکت کی ۔ چیف ٹریفک آفیسر محمد نعیم شاہد نے آ ر پی او کو ٹریفک کی کاکردگی بارے تفصیل سے بریف کیا ۔

اس موقع پر آ ر پی او نے ٹریفک افسران کو اپنی کاکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ کاکردگی نہ دکھانے والے ٹریفک افسران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں   کی سہولت کے لیے زیادہ سے زیادہ ڈرائیونگ لائسنس  بنائے جائیں ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک پولیس کی جانب سے  اس سہولت سے  فائدہ اٹھائیں اور ڈرائیونگ لائسنس بنواکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔