ملتان؛ ضلع بھر میں یوم انسداد ڈینگی پر آگاہی ریلیوں کا انعقاد

26

ملتان، 15 جولائی (اے  پی پی ):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ملتان کے زیر اہتمام ضلع بھر میں یوم انسداد ڈینگی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر ضلعی محکموں و سول سوسائٹی کی جانب سے آگاہی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا اور سرکاری دفاتر،املاک اور بازاروں میں سیمینار اور خصوصی صفائی کی گئی۔

حکمہ صحت کے زیر اہتمام مرکزی ریلی کی قیادت فوکل پرسن ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کی۔اس موقع پر شہریوں میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے اور ریلیوں اور سیمینار میں ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے احتیاطی تدابیر پر آگاہی بھی دی گئی۔

یوم انسداد ڈینگی  کے حوالے سے  اپنے پیغام  میں  ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ ڈینگی مہم میں کامیابی سول سوسائٹی اور تاجر برادری کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ہر شہری ماحول کو خشک اور صاف کرکے اس جنگ میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دے۔ان  کا کہنا تھا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کیلئے حساس پوائنٹس کی جیو ٹیکنگ کرکے سکریننگ کی جارہی ہے جبکہ تمام ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کا آن لائن ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے۔