ملتان، 18جولائی(اے پی پی ): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر امام بارگاہوں اور مجالس روٹس پر آپریشن کلین اپ شروع کردیا گیا ہے اس سلسلے میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے جلوس روٹس پر روزانہ صفائی آپریشن کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں گزشتہ روز جلوس روٹس پر کیمپ قائم کرکے ڈبل شفٹ میں عملہ صفائی بھی تعینات کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سےسینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی نے امام بارگاہوں اور مجالس روٹس پر صفائی کی انسپکشن کی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے کہا کہ عزاءداروں اورجلوس لائیسنس داروں کی صفائی شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے،10 محرم الحرام تک روٹس پر عملہ صفائی اور بھاری مشینری ڈیوٹی سر انجام دے گی۔