ملتان، 24 جولائی (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر نے رات گئے شہباز شریف ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر ملتان نے صفائی کی صورتحال،عملے کی حاضری چیک کی اور ہسپتال میں مریضوں سے دستیاب سہولیات بارے استفسار کیا۔ ڈی سی عمر جہانگیر کی ناقص صفائی پر ہسپتال انتظامیہ کی سرزنش کی اور ہسپتال انتظامیہ کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کا حکم صادر فرمایا۔