ملتان ؛قرآن پاک کی بے حرمتی، سویڈن کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

28

 

ملتان، 10 جولائی(اے پی پی): ایجو کیشنل اینڈ سوشل فورم و اتحاد امن کمیٹی پاکستان ضلع ملتان کے زیر اہتمام قرآن پاک کی بے حرمتی پر سویڈن کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرہ میں پروفیسر عنایت علی قریشی ،بیرسٹر حسن طارق رشید ، میاں وقاص فرید قریشی، کونسلر اعجاز خان ، زاہد مقصود قریشی ، حاجی خلیل راں ، صوفی رانا اجمل بابر، ربنواز وینس ، محمد کامران ، سید کوثر شاہ ، احمر خان ، زین بلوچ، اویس فرید قریشی ، محمد انس شہریار ، میاں اسید ، میاں احمد ودیگر شریک تھے۔

 اس موقع پر بیرسٹر حسن طارق رشید ، پروفیسر عنایت علی قریشی ، میاں وقاص فرید قریشی نے کہا کہ اسلام امن اور یگانگت و رواداری کا درس دیتا ہے ۔قرآن مجید اور ناموس رسالت ﷺہماری ریڈ لائن ہے ،حرمت قرآن اور تحفظ ناموس رسالتﷺ کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر جس طرح اسلام اور اسلامی شعائر و مقدسات پر حملہ یہود وہنود کی سوچی سمجھی سازش ہے ،اس تشویش ناک صورتحال کے سدباب کےلئے مسلم امہ کا اتحاد ناگزیر ہو چکا ہے ،57 اسلامی ممالک کی تنظیم اوآئی سی کو اپنا عملی کردار ادا کرنا ہوگا ۔

 زاہد مقصود قریشی ، حاجی خلیل راں ، صوفی اجمل بابر نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتوں کو بھی سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے کیونکہ ایسے واقعات امت مسلمہ کی دل آزاری کا باعث بنتے ہیں۔