نادرآباد پھاٹک کے قریب فیکٹری  میں آگ لگنے کا واقعہ

25

ملتان،03 جولائی (اے پی پی): نادرآباد پھاٹک کے قریب فیکٹری  میں آگ لگنے  کی اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے  بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو حکام  کے مطابق  کالر  نے نادرآباد پھاٹک کے قریب فیکٹری  میں آگ لگنے  کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ فیکٹری میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے   جس پر ریسکیو کنٹرول روم نے جائے حادثہ پر ریسکیو ایمبولینس  اور فائر وہیکلز  بھیجوا دیں، ریسکیو اہلکاروں نے برقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور کولینگ کا پراسس مکمل کر لیا گیا ہے ریسکیو حکام نے کہا فیکٹری میں موجود تمام افراد آگ سے  محفوظ رہے اور کہا ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کاروائی سے فیکٹری کے نزدیکی بلڈنگز کو بھی محفوظ بنایا گیا ہےاور کہا موقع پر موجود افراد کے مطابق فیکٹری میں کھاد بنائی جاتی ہے اس کے خام مال (کیمیکل )کو آگ لگی ہے۔