نوشہرو فیروز،13 جولائی (اے پی پی ):شہر خانواھن میں نوجوان چیئرمین کا تجاوزات کے خلاف بلاتفریق آپریشن ،سیاسی سماجی رہنماؤں اور شہریوں کی پزیرائی کی۔
ضلع نوشہروفیروز کے شہر خانواھن میں یونین کونسل کے نومنتخب چیئرمین باقر علی عباسی نے خانواھن شہر میں بڑھتی ہوئے تجاوزات کو عوامی شکایت پر بھاری مشینری کیساتھ ختم کردیا ۔اس موقع پر ان کی رہنمائی کے لیے مقامی انتظامیہ اور لوکل گورنمنٹ کے عملے نے تجاوزات کے خاتمے کے لئے کارروائی میں ساتھ دیا ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل یونین کونسل کے چیئرمین باقر علی عباسی نے تجاوزات کرنے والے دکانداروں کو نوٹس جاری کئے تھےکہ وہ اپنی دکانوں کے سامنے کی گئی تجاوزات کو مقررہ تاریخ تک ہٹا لیں ورنہ مقررہ مدت کے بعدبلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
نوٹس پر دکانداروں نے کوئی عمل نا کیا جس پر چیئرمین کونسل نے تجاوزات کیخلاف کارروائی کی جسے سیاسی سماجی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے سراہا۔