نوشہرہ ورکاں؛ریسکیو 1122 کی جانب سے محرم الحرام کا کور پلان تیار،اہلکار چوبیس گھنٹے تیار رہیں گے

19

نوشہرہ ورکاں،15 جولائی (اے پی پی): تحصیل نوشہرہ ورکاں میں محرم الحرام میں ہونے والی تمام مجالس کور کرنے کے لیے ریسکیو 1122 کی جانب سے کور پلان تیار کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے انچارج ریسکیو 1122  نوشہرہ ورکاں محمد شاہد کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، اہلکار ہمیشہ کی طرح  چوبیس گھنٹے مکمل چاک و چوبند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ہونے والی تمام مجالس کے لئے جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے ،ریسکیو 1122نوشہرہ ورکاں کے پچاس سے زائد جوان، دو فائر وہیکلز، پانچ ایمبولینسز، سات موٹر بائیک ایمبولینسز کے علاوہ دس محرم الحرام کو یونائیٹڈ ویلفئیر سوسائٹیز کی چار ایمبولینسز بھی ریسکیو کور پلان کا حصہ ہوں گی تاکہ احسن انداز سے اس دن کی مجالس کو میڈیکل کور فراہم کیا جاسکے جبکہ دس سے زائد ریسکیو ویلنٹئرز بھی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔