نوشہرہ ورکاں؛ اسسٹنٹ کمشنر کا کڑیال روڈ کا دورہ، صفائی اور تجاوزات بارے آگاہی دی

14

نوشہرہ ورکاں، 13 جولائی (اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنرمحمد نوید حیدر اور چیف آفیسر سدرا ڈارکی نگرانی میں ماحولیاتی نظام اور عوامی توقعات کے منافی عمل میں بہتری اور دیگر عوامل کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری  ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر اور انسپکٹر انکروچمنٹ میونسپل کمیٹی عمران نزیر  نے دیگر عملہ کے ہمراہ نوشہرہ ورکاں میں کڑیال روڈ  پر گندے نالوں کی چھت، فٹ پاتھ پر اور اندرون بازار میں د کانوں کے آگے بڑھائی گئی تجاوزات ہٹانے بارے آگا ہی دورہ کیا ۔

نوشہرہ ورکاں میں صفائی ، ایل پی جی گیس کی ری فلنگ کرنے ،غیر منظور شدہ پٹرول مشینیں لگانے ،گرانفروشی اور تجاوزات بڑھانے والوں کے خلاف ایک ساتھ کارروائی ،اور تحصیل  ہیڈ کواٹر  ہسپتال ،بنیادی مراکز صحت ، سمیت دیگر اداروں میں حاضری میں بہتری لانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر  متحرک ہیں۔