نوشہرہ ورکاں؛ اسلامی سال کا پہلاجمعتہ المبارک،صحابہ کرامؓ  کی شان میں مفصل بیانات

65

نوشہرہ ورکاں،21 جولائی(اے پی پی): اسلامی سال کے پہلے جمعتہ المبارک کے اجتماعات کے موقع پر حضرت امام حسین ؓ و دیگر صحابہ کرامؓ کی شان میں مفصل بیانات ہوئے ۔

 نوشہرہ ورکاں متہ روڈ پر جامعہ مسجد قدس میں خطیب مسجد حافظ محمد عثمان نے اجتماع سے خطاب کے دوران اسلام کی خاطر جلیل القدر صحابہ کرام ؓکی خدمات اور قربانیوں کا ذکر کیا۔

اسلامی سال کے پہلے جمعتہ المبارک کے موقع پر اجتماعات میں قرآن کریم کی سر بلندی، امت مسلمہ اور پاکستان کی سلامتی ،ترقی اور خوشحالی کے لئے فکریہ انداز میں خصوصی دعا کرائی گئی۔