نوشہرہ ورکاں ؛ چھٹے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری، درجہ حرارت 24 تک گر گیا

20

نوشہرہ ورکاں،09جولائی(اے پی پی): نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں چھٹے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور درجہ حرارت 24 تک گر گیا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کی حقیقت اس وقت نمایاں ظاہر ہے، جولائی اور  ھاڑ کے مہینہ میں نوشہرہ ورکاں میں کھلی فضا اور زرعی رقبے پر ہلکی دھند کے آثار دیکھے جا رہے ہیں۔ گرمی جیسی تلخ اور حبس سے پاک موسم ملنے پر عوام خوش ہیں، تاہم مسلسل بارشوں سے خصوصاََ مویشی پال افراد مشکلات کا شکار ہیں اور کھیتوں میں کھڑے برساتی پانی کی وجہ سے جانوروں کے لیے چارا کاٹنا مشکل ہو چکا ہے۔