نوشہرہ ورکاں،07 جولائی (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں میں نوجوانوں نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نرسری اور تفریح پارک میں خوف کی علامت سات فٹ لمبے سانپ کو ڈھیر کر دیا،متہ روڈ پر واقع تفریح پارک کے میں راستے پر مینڈک کا شکار کر کے مزے لیتے ہوئے سات فٹ لمبے سانپ پر گارڈ اور دیگر لوگوں کی نظر پڑی تو سانپ کو مارنے کے لیے نرسری پر موجود میاں سلطان احمد،خلیل احمد ملتانی،سیف احمد، ریاض احمد،اور دیگر افراد نے بھاگ کر جھاڑیوں میں چھپ جانے والے خطرناک سانپ کو سرچ لائٹوں کی مدد سے تلاش کرکے سوٹیوں سے مار کر بھاگنے کے قابل نہ چھوڑا اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئےاسکی دم پر رسی باندھ کر گملوں اور پودوں سے باہر نکالا اور نرسری و فیملی پارک میں مستقل مقیم اور آنے جانے والوں کے لیے درد سر بنے سانپ کو مار کر گڑھے میں دفن کر دیا۔