نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، ساہیوال ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت اور تجاویز کا جائزہ

34

لاہور،10جولائی ( اے پی پی ): نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں ساہیوال ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت اور تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کی نئی عمارت میں جدید کارڈیالوجی بلاک بنانے کافیصلہ  کیا گیا اور چلڈرن ہسپتال کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمارت میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا  جبکہ شہر کے اندر سے گزرنے والی ساڑھے چھ کلو میٹر دو رویہ جی ٹی روڈکی تعمیر وبحالی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ساہیوال کے سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ،واٹر ری چارج اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیاگیا جبکہ ساہیوال،پاکپتن روڈ ستمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن  دی گئی ۔اوکاڑہ کی چھوٹی نہروں کی پختگی کے پراجیکٹ کابھی جائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں صوبائی وزراء منصور قادر، اظفر علی ناصر،عامر میر، سیکرٹریز آبپاشی،ہاؤسنگ، لوکل گورنمنٹ، تعمیرات و مواصلات، صحت، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،اوقاف اور متعلقہ حکام نےاجلاس میں شرکت کی ساہیوال کے کمشنر اور آر پی او،پاکپتن، اوکاڑہ اور ساہیوال کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔