نگران وزیر اعلی پنجاب کا بارش کے دوران ملتان کے مختلف علاقوں کا دورہ، پانی کی فوری نکاسی کی ہدایت

7

ملتان،24جولائی(اے پی پی ):نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے  بارش کے دوران ملتان شہر کا دورہ کیا اور گھنٹہ گھر، مچھلی مارکیٹ، عید گاہ، کینٹ ایریا، شجاع آباد روڈ اور دیگر علاقوں میں نکاسی آب کی صورتحال کا جا ئزہ لیا اور مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے  فوری نکاس کی ہدایت کی ۔

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واسا ملتان کو تمام تر مشینری اور وسائل کے ساتھ متحرک ہونے کی ہدایات جاری کی اور کہا  کہ  ڈپٹی کمشنر بارش کے پانی کے نکاس کی ذاتی طور پرنگرانی کریں۔

چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب بھی انکے ہمراہ تھے۔