وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے

13

لاہور،28جولائی(اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے۔

 وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان کے بھائی شیخ سعید بن زاید آل نھیان کے انتقال پر تعزیت کے لئے متحدہ عرب امارات روانہ ہوئے ہیں۔

وزیرِ اعظم پوری قوم کی طرف سے برادر ملک کے صدر سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔