وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ کا اجلاس

15

کراچی،11 جولائی(اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ کا اجلاس  منعقد ہوا۔ یہ اجلاس میئر اور ڈپٹی میئر کے ساتھ بات چیت کیلئے بلایا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا میں چاہتا ہوں کہ میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کی بھرپور خدمت کریں،شہر کراچی نے ماضی میں ترقیاتی کاموں، صفائی ستھرائی اور عوام کے مسائل کے حوالے سے تفریق دیکھی ہے، میں چاہتا ہوں کہ اب بلا تفریق شہر اور اس کے عوام کی خدمت ہونی چاہئے۔ انہوں نے  کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر میں امن امان بحال کیا ہے،ہماری حکومت نے شہر میں ترقیاتی کام کروائے جس کی وجہ سے عوام نے پیپلز پارٹی کو کامیاب کیا ، پیپلز پارٹی قیادت کا حکم ہے کہ بلدیاتی نمائندے شہر میں عوام کے مسائل حل کرتے ہوئے دکھائی دیں اور کہا  شہر میں واٹر بورڈ کا کام بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، میئر کراچی مرتضی وہاب، ڈپٹی میئر سلمان مراد، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ اور دیگر  افراد  نے شرکت کی۔