اسلام آباد،26جولائی(اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سابق میئر راولپنڈی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار نسیم کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔ وزیراعظم نے مرحومہ کی بلندی درجات اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھیں۔