وزیرِ اعظم  کی سابق رکن قومی اسمبلی کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت 

15

ملتان ، 13 جولائی (اے پی پی ): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی سابق رکن قومی اسمبلی عبدالغفار ڈوگر کی رہائشگاہ آمد، وزیرِ اعظم نے عبدالغفار ڈوگر کی اہلیہ کی وفات پر انسے تعزیت کی۔ وزیرِ اعظم نے مرحومہ کی مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، مشیرِ وزیرِ اعظم احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو، معاونِ خصوصی عطاء تارڑ اور گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔