وزیر اعلی پنجاب کا سول سیکرٹریٹ کا دورہ، مختلف شعبوں میں جاری تعمیراتی کاموں کاجائزہ لیا

8

لاہور،30جولائی(اے پی پی):نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے سول سیکرٹریٹ کا تفصیلی دورہ کیا،سول سیکرٹریٹ کے مختلف شعبوں میں جاری تعمیراتی کاموں کاجائزہ لیا۔انہوں نے سول سیکرٹریٹ کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے کہا کہ چیف سیکرٹری نے مختصر عرصے میں سول سیکرٹریٹ کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے سلسلے میں شاندار اور مثالی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کے سول سیکرٹریٹ کیلئے قابل قدر اقدامات لائق تحسین ہیں۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے محکمہ داخلہ کی زیر تعمیر عمارت کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں جاری تعمیراتی کاموں میں اعلی معیار کو سراہا۔وزیراعلی نے تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے محسن نقوی کوجاری تعمیراتی کاموں اور تزئین و آرائش کے بارے میں بریف کیا۔  انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔