وزیر مذہبی امور پنجاب سید اظفر علی ناصر کا ایوان اوقاف میں محرم سیل کا افتتاح

12

لاہور،21 جولائی ( اے پی پی ):وزیر ہاؤسنگ، اوقاف و مذہبی امور پنجاب سید اظفر علی ناصر نے ایوان اوقاف میں محرم سیل کا افتتاح کر دیا۔ محرم سیل تمام اضلاع کی انتظامیہ اور محکمہ داخلہ کے ساتھ ملکر محرم الحرام کو پر امن بنانے کے لیے کام کرے گا۔

بعد ازاں وزیر اوقاف و مذہبی امور نے ایوان اوقاف لاہور میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں حکومت پنجاب کی جانب سے اسپیشل کنوینس الاؤنس برائے معذور ملازمین میں دو ہزار روپے سے چھ ہزار روپے اضافہ کو اوقاف آرگنائزیشن میں من و عن اپنائے جانے کی منظوری دی گئی۔ گریڈ چار تا پانچ تک ڈرائیورز کی آسامیوں کی اپ گریڈیشن کو بھی محکمہ اوقاف میں اپنائے جانے کی منظوری دی گئی۔

 اس موقع پر وزیر اوقاف نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد تجاویز زیر غور ہیں، ہزاروں سرکاری ملازمین کی پروموشن کا سہرا وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے سر سجا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کو انکا جائز حق دلوانے کے لیے نگران حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور پنجاب سید طاہر رضا بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔