وفاقی محتسب ملتان ریجنل ہیڈ محمود جاوید بھٹی کیجانب سے بورے والا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

16

ملتان، 19 جولائی(اے پی پی ):وفاقی محتسب ملتان کے ریجنل ہیڈ محمود جاوید بھٹی نےبورے والا  کی نجی کالج کے سیمینار ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔انہوں نے اساتذہ اور  طلبا و طالبات سے وفاقی محتسب ادارہ کے اغراض و مقاصد، افادیت اور اسکی کارکردگی پر گفتگو کی ۔

بعد ازاں کھُلی کچہری میں عوامُ الناس کی وفاقی اداروں کے خلاف دائر کی گئی شٍکایات کی سماعت کی  اور مختلف محکموں کے 40 سے زائد کیسز نمٹا دئیے اور مجموعی طور پر 10 لاکھ روپوں کا ریلیف فراہم کیا۔

 اس موقع پر  ان کا کہنا تھا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر وفاقی محتسب کا ادارہ انصاف آپ کی دہلیز پر کے  وعدہ کی تکمیل پر عمل پیرا ہے۔