اسلام آباد،20 جولائی (اے پی پی): سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (سی اے ایس ایس) نے‘ایڈوانسنگ ریزیلینس: پاکستان میں پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کرنا ’ کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔
تقریب میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آپریشنز) خیبر پختونخواہ (کے پی) پولیس محمد علی باباخیل ، ورسو کنسلٹنگ میں ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ سٹریٹیجی عظمیٰ چیمہ اور بین الاقوامی انسداد دہشت گردی کے ماہر ڈاکٹر فرحان زاہد نے شرکت کی ۔