کراچی، 12 جولائی (اے پی پی): مذہبی اسکالرز اور معیشت کے ماہرین نے اسلامی مالیاتی نظام کو پاکستان کے معاشی مسائل کا حل قرار دیتے ہوئے روایتی مالیاتی نظام کو سود سے پاک بنانے کے لیے قانون سازی اور علمی تحقیق کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) ک زیر اہتمام اسلامک فنانس کے موضوع پر سیمینار میں کیا گیا۔