پتوکی، 29 جولائی (اے پی پی): پتوکی میں ماتمی جلوس کے موقع پر پتوکی انتظامیہ کی جانب سے یوم عاشور کے موقع پرداخلی اور خارجی راستوں پر خار دار تاریں اور کنٹینر لگا کر سیل کردیا گیا سرکل پتوکی پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئےتحصیل پتوکی میں 300سےزائد پولیس،رینجر ،ایلیٹ فورس،انٹیلی جنس،اسپیشل برانچ،ریسکیو1122،سمیت دیگر ادراے اپنے فرائض سرانجام دئے مرکزی جلوس کی گزر گاہوں پر سنائپر چھتوں پر تعینات،ڈی ایس پی پتوکی،ایلیٹ فورس انچارج بھی جلوس کے ہمراہ موجود رہے جلوس کے راستوں پرجگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب،شہر کے مرکزی جلوس کو مانیٹر کیا گیاسرکل پتوکی پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے چا ک وچوبند رہی دس محرم الحرام کے موقع پر بہترین اقدامات پر شہریوں نے تحصیل انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔