پتو کی، تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے ڈکیت گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیے

32

پتوکی، 17 جولائی (اے پی پی ): تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے ڈکیت گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیے۔ ڈکیت گینگ کے ساتھی مفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم بنا دی۔ تحصیل پتوکی کے تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے ڈکیت گینگ کے سر غنہ شان عرف شانی کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے گرفتار ملزمان شانی ،ساجد سے ایک لاکھ روپے نقدی ،ایک موٹر سائیکل ،چار موبائل ،دو عدد پسٹل بر آمد کر لئے گرفتار ملزمان کا تعلق  تحصیل پتوکی کے علاقہ پھولنگر سے ہے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی اور ڈکیت گینگ کے مفرور ساتھی ملزم ارسلان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم بنا دی۔