پشاور، کوہاٹ روڈ پر سی این جی پمپ میں سلنڈر دھماکہ، دو افراد زخمی

21

پشاور، 28جولائی(اے پی پی): پشاور کے علاقہ کوہاٹ روڈ چونگی چوک میں واقع سی این جی پمپ میں زور دار دھماکہ ہوا جس سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔

دھماکے میں زخمی شخص جسکا نام خلیل بتایا جارہا ہے وہ معمولی طور پر جھلس ہوگیا ہے اور اسے ریسکیو1122 نے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے حیات آباد برن سنٹر منتقل کردیا جبکہ معمولی نوعیت کی آگ پر بھی ریسکیو1122 نے قابو پالیا۔