پشاور:پانچ محرم کا ماتمی و احتجاجی جلوس امام بارگاہ بی بی صاحبہ سے برآمد

6

پشاور، 24جولائی(اے پی پی): پشاور میں پانچویں محرم کا ماتمی جلوس امام بارگاہ بی بی صاحبہ سے برآمد ہوا، جو بعدازاں احتجاجی جلوس میں تبدیل ہوگیا۔جلوس کے شرکاء نے  ہاتھوں میں قرآن اور احتجاجی بینز اٹھائے ہوئے تھے  اور سویڈن اور ڈنمارک میں قران کی بے حرمتی کی مذمت کر رہے تھے۔انہوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔

 جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ  آغاسیدجماعت علی شاہ کاظمی میں اختتام پذیر ہوا جس میں  عزاداروں کی کثیر تعداد نے سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کی۔