پشاور، 26جولائی(اے پی پی): پشاور میں ساتویں محرم الحرام کے شبیہہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارہ آغا سید عالم شاہ جعفری، کوچی بازار سے برآمد ہوگیا۔
پشاور کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں کوچی بازار چوک شہباز، قصہ خوانی، محلہ جنگی، جہانگیر پورہ، کوہاٹی چوک سے گزرتے ہوئے اپنے ہی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگا۔
اس موقع پر جلوس کے لئے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس نکلنے سے قبل بی ڈی یو کی ٹیمیں علاقےکو کلیر کردیا ہے، جبکہ جلوس کے داخلی و خارجی پوائنٹس پر پولیس تعینات ہے۔
شبیہہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارہ آغا سید عالم شاہ جعفری، کوچی بازار چاہ شہباز سے ہوتا ہوا اس وقت قصہ خوانی بازار پہنچ چکا ہے۔











