پشین؛ لیویز اور خفیہ اداروں کی مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، ملزم گرفتار

10

پشین،23 جولائی (اے پی پی): لیویز اور خفیہ اداروں نے  مشترکہ کارروائی کے دوران  بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے  ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے لیویز ہیڈ کوارٹر میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر بازئی کی خصوصی ہدایت پر لیویز فورس اور خفیہ اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے یارو کے علاقے نسوزئی اور حیدرزئی میں منشیات بنانے والی تین فیکٹریوں پر چھاپہ مارکر بڑی مقدار میں نشہ آور دوا آئس ڈرگ، کرسٹل میتھ اور اومان سمیت مختلف کمیکلز برآمد کرکے موقع پر تلف  کر دی  جبکہ ایک ملزم محمد اسحاق ولد یار محمد سکنہ افغانستان کو گرفتار کرکے منشیات کے ٹھکانوں کو موقع پر نذرآتش کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے بتایا  کہ برآمد شدہ اوررتلف ہونیوالی نشہ آور دوا “اومان”  کی مالیت تین کروڑ، آئس ڈرگ ساڑھے سینتیس لاکھ، آئس بنانیوالا کیمیکل کی مالیت ڈیڈھ کروڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کیخلاف آپریشن میں یارو لیویز کے انچارج زین الدین، گشت انچارج حکیم آغا اور کیو آر ایف ونگ کے جوان شامل تھے جنہیں کامیاب کارروائی پر داد دیتے ہیں، کارروائی سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ منشیات کے تدارک اور منشیا ت سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے کوشاں ہیں۔