پنجاب ہائی وی  پیٹرولنگ پولیس  ہائی ویز پرفرسٹ ایڈ اورمددکے فرائض سرانجام دے رہی ہے؛ ایس پی ہما نصیب

16

ملتان،16 جولائی(اے پی پی ):ایس پی ہما نصیب نے کہا ہے  کہ پنجاب ہائی وی  پیٹرولنگ پولیس  ہائی ویز پرفرسٹ ایڈ اورمددکے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

ان خیالات کا  اظہار انہوں  نےاتوار کو یہاں  پولیس ٹریننگ کالج میں روڈ سیفٹی سیشن سے خطاب میں کیا۔ ایس پی ہما نصیب نے کہا کہ شاہراوں پرسفرکو محفوظ بنانے کے لیے پنجاب ہائی وی  پیٹرولنگ پولیس نے روڈ پر حادثات کی روک تھام کے لیے قانونی کارروائی کے ساتھ آگاہی مہم بھی شروع کی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ہائی وی  پیٹرولنگ پولیس ہائی ویز پر کرائم کنٹرول کے ساتھ ساتھ  بطور فرسٹ ریسپنڈور کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہے۔

ہما نصیب نے کہا کہ شہری ہائی ویز پر کسی بھی قسم کی مدد کے لیےہیلپ لائن 1124سے کسی بھی وقت مدد لے سکتےہیں۔

روڈ سیفٹی سیشن میں پرنسپل پولیس ٹریننگ کالج ڈی آئی جی گوہرمشتاق بھٹہ،انسپکٹرچیف لا انسٹرکٹر عتیق الرحمن اور دیگرسٹاف بھی موجود تھا۔

ڈی آئی جی ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ افسران اور جوان خود بھی اور اپنی فیملی کو ہیلمٹ کی افادیت اور کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل اور اسی طرح کسی بھی قسم کی گاڑی چلانے نہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ بغیر ہیلمٹ اور کم عمر رائڈرز کو فوکس کرنے کا مقصد روڈ پر ہونے والے حادثات کو کم کرناہے۔