پیرمحل، یوم عاشورہ کے موقع پر مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر ابی طالب سے برامد

11

پیرمحل،29 جولائی ( اےپی پی): پیرمحل میں بھی یوم عاشورہ کے موقع پر مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر ابی طالب سے برامد ہوا مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مغرب کے بعد امام بارگاہ قصر ابی طالب میں ہی اختتام پذیر ہوا اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔

تاریخ گواہ ہے کہ حق ہمیشہ غالب رہا ہے۔جس کی مثال نواسہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ امام عالی مقام کی یاد میں یوم عاشورہ کے موقع پر منعقد ہونے والی مجالس اور ماتمی جلوس ہیں جو شہدائے کربلا سے عقیدت اور احترام کا واضع پیغام ہیں۔

امام عالی مقام کی شہادت کي ياد میں عزادران نے ذوالجناح،تعزيئے اور علم کے جلوس نکال کر شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر ابی طالب سے برآمد ہوا عزادارین حسین نے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے ہوئے پرسہ دیا جلوس اللہ والا چوک پہنچا جہاں ذاکرین نے امام عالی مقام حضرت حسین علیہ السلام اور شہداء کربلا کے شہیدوں کی قربانیوں پر روشی ڈالی جلوس کے مقررہ راستوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا گیا جلوس کے راستوں اور مختلف مقامات پر پانی اور دودھ کی سبیلوں کے ساتھ ساتھ لنگر و نیاز کا سلسلہ جاری رہا ناگہانی صورتحال کے نپٹنے کے لیے ریسکیو 1122 سمیت دیگر ادارے بھی موجود رہے۔

مزید تفصیل نعمان چوہدری کی اس رپورٹ میں