چنیوٹ، واقعہ کربلا کی یاد کو تازہ کرنے کے لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی جامعہ بعثت کے طالب علموں نے منظر کشی کی

29

چنیوٹ ، 28 جولائی ( اےپی پی): واقعہ کربلا کا سوگ تاقیامت جاری رہے گا اور شہدائے کربلا سے محبت و عقیدت جاری و ساری ہے چنیوٹ کے نواحی علاقہ رجوعہ سادات میں گزشتہ کئی سالوں سے مقامی جامعہ بعثت یونیورسٹی کے طلباء نے چودہ  سو سال پہلے نواسہ رسول امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے 72 رفقاء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور انکی یاد کو تازہ کرنے کے لئے انتہائی عقیدت اور محنت سے کربلا کا پورا نقشہ بنا ڈالا جس میں واقعہ کربلا کی عقیدت کے طور پر منظر کشی کی گئی ہے جسے دیکھتے ہی انسان غم اور سوگ کی کیفیت میں ڈوب جاتا ہے۔

طلباء کا کہنا ہے کہ اس منظر کشی کرنے کے لیے ہم پورا سال تیاری کرتے ہیں اور ایک ایک چیز کو چودہ سو سال کے مطابق بناتے تاکہ اس دور کی نسلوں کو بھی پریکٹیکل کرکے بتایا جائے کہ نواسہ رسول جگر گوشہ بتولء حضرت امام حسین علیہ اور انکے اہل بیت کے ساتھ کربلا میں کس طرح ظلم کے کے پہاڑ توڑے ۔لیکن انکے رفقاء نے دین محمد کو بچانے کیلئے امام حسینء سے وفا کی۔

جامعہ بعثت کے طلباء کی جانب سے شہدائے کربلا کی محبت و عقیدت میں کی گئی منظر کشی کی زیارت کرنے دور دراز سے زائرین بڑی تعداد میں رجوعہ سادات آتے ہیں۔