چنیوٹ،16جولائی(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے ڈی پی او عبداللہ احمد کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلہ میں چنیوٹ شہر کا دورہ کیا،اس موقع پر دیگر الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کے افسران،نتظمین، لائسنداران بھی موجود تھے،افسران نے محرم الحرام کے دوران برآمد ہونے والے مرکزی جلوسوں کے مکمل روٹس کا دورہ کیا،افسران نے جلوسوں،امام بارگاہوں کے سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،افسران نے حساس پوائنٹس،داخلی اور خارجی راستوں،چھت ڈیوٹی پوائنٹس کا جائزہ لیا،افسران نے منتظمین سے ملاقات کی،سیکیورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو محرم الحرام کے جلوسوں کا جامع سیکورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی،محرم الحرام کے حوالے سے حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن وامان برقرار رکھا جائے،تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹس دس محرم الحرام کے حوالے سے اپنے انتظامات کو حتمی شکل دیں،جلوسوں پر سیکیورٹی پلان کیمطابق فور لیئر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے لائٹنگ،صفائی ستھرائی کے انتظامات، ہیلتھ کیمپس،کنٹرول رومز کو فنکشنل رکھنے اور ایمرجنسی اداروں کو پلان کے مطابق تمام تر امور کی تکمیل کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ عشرہ محرم پر انتظامات میں کوئی خامی برداشت نہیں،افسران نے منتظمین سے کہا کہ عشرہ محرم کے دوران ضلعی انتظامیہ وپولیس کی طرف سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے تاہم وہ بھی رضاکاروں کو متحرک رکھیں۔