چنیوٹ،23جولائی (اے پی پی):ضلع بھر میں 4 محرم الحرام کو 13 جلوس 67 مجالس کا انعقاد ہوا۔چنیوٹ کا مرکزی علم تعزئیہ کا جلوس ٹھٹھی شرقی میں حضرت شہزاد قاسم کی یاد میں مہدی کا جلوس نکالا گیا، لکڑی کا تعزئیہ کا جلوس بھی نکالا گیا۔
اس موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،ضلع بھر میں 4 سو زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، مجالس جلوسوں پر سیکیورٹی پلان کیمطابق فور لیئر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
چنیوٹ شہر میں چار محرم سے روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں سے مہندی علم کے جلوس نکالے جاتے ہیں،جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔