چنیوٹ،18 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے پولیس خدمت مرکز چنیوٹ کا دورہ کیا،ڈی پی او نے خدمت مرکز کے مختلف کاؤنٹرز پر دستیاب سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ڈی پی او نے ٹریفک کاؤنٹرز کا دورہ کیا،پیپرلیس ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے ہدایات دیں۔
ڈی پی او نے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے خدمت مرکز میں موجود شہریوں سے فیڈ بیک لیا۔ڈی پی او نے متعلقہ سٹاف کو ایس او پیز کے مطابق پویس خدمت مرکز میں دستیاب سہولیات مقررہ ٹائم لمٹ میں لوگوں کو مہیا کرنے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پولیس موبائل خدمت مرکز،ہسپتالوں میں قائم خدمت کاؤنٹرز کی مانیٹرنگ کو یقینی کو یقینی بنایا جائے۔
ڈی پی او نے تحفظ مرکز کا دورہ کیا،ٹرانسجینڈرز،معاشرے کے محروم طبقات کی ویلفیئر کیلئے مزید موثر طریقے سے اقدامات کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل کا دورہ کیا۔کمپلینٹ سیل کو ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ رکھنے،دراخواستوں کی فالواپ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈی پی او نے ای ٹیسٹنگ سنٹرکا وزٹ کیا،ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے شفافیت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
ڈی پی او نے پولیس ویلفیئر مرکز،ٹریفک دفتر کا دورہ کیا۔ڈی پی او نے متعلقہ سٹاف کو صفائی کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے تمام دفاتر کو پبلک سروس ڈلیور ی مزید بہتر بناتے ہوئے عوام الناس کی خدمت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔