چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

15

اسلام آباد۔24جولائی  (اے پی پی):سینیٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت کمیٹی نے سینیٹ کے 331 ویں اجلاس کے دوران ہونے والے قانون سازی کے امور پر تفصیلی غور کیا۔ اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ اہم قومی اور بین الاقوامی امور کی موجودہ صورتحال پر بھی بحث کی جائے گی۔ ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ موجودہ سیشن 7 اگست تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، چیف وہپ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر محمد طاہر بزنجو، سینیٹر مشتاق احمد، سینیٹر کامل علی آغا، وزیر مملکت برائے قانون و انصاف سینیٹر شہادت اعوان اور سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان بھی موجود تھے۔