ڈیرہ غازی خان، 07 جولائی(اے پی پی):کمشنر ڈی جی خان و چیئرمین ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈی جی خان کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ادارے کی بہتری کےلئے مشاورت سے اہم فیصلے کئے گئے۔اس موقع پر ادارے کے نظم و ضبط،اکیڈمک اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا اس کے علاوہ ڈویژنل پبلک سکول و کالج کے بورڈ آف گورنرز کی از سر نو تشکیل و توسیع کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے بورڈ آف گورنرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈی جی خان ایک ٹرسٹی ادارہ ہے۔ادارہ کی تعلیمی ساکھ کی بحالی کے لئے ملکر کام کرنا ہوگا۔بچوں کا ادارہ چھوڑ کر جانا ہم سب کےلئے لمحہ فکریہ ہے۔ڈویژنل پبلک سکول و کالج کی بہتری کےلئے سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔اساتذہ اور سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری اور کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔
اجلاس میں پرنسپل کرنل ریٹائرڈ آصف سلیم نے ادارہ کے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن کریم بخش،اے سی جی حیات اختر،فیض اللہ ترین،پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ واجد،پروفیسر محمد محمد صادق،مرزا ظفر اقبال ،محمد عارف ایڈووکیٹ ،سلیم کوثر ایڈووکیٹ اور بورڈ آف گورنرز کے دیگر اراکین موجود تھے۔











