ڈیرہ بگٹی،07 جولائی (اے پی پی):ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں قرآن مجید کی توہین پر سوئیڈن حکومت کے خلاف ریلی نکالی گئی ، ریلی میں کثیر تعداد میں عوام اور علمائے کرام نے شرکت کی ۔
جیانی ڈپ کے مقام پر قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا ، مظاہرین نے سوئیڈن حکومت کے خلاف احتجاجی بینرز اورپلے کارڈ ز اٹھائے ہوئے تھے جن پر مختلف احتجاجی نعرے درج تھے ۔
شہریوں نے سوئیڈن اور قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور احتجاج ریکارڈ کروایا۔ احتجاج کے دوران علمائے کرام و دیگر نے سوئیڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف تقاریر کیں اور سوئیڈن کی اشیاءکے بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا۔











