بدین،16 جولائی( اے پی پی):ڈی ایچ کیو اسپتال بدین کا نام تبدیل کرکے ڈاکٹر سکندر علی مندھرو سول ہسپتال بدین رکھ دیا گیا ہے۔
ڈی ایچ کیو اسپتال بدین کا نام تبدیل کرنے کی تقریب اتوار کو یہاں منعقد ہوا۔تقریب میں انڈس ہسپتال اینڈ نیٹ ورک کے صدر ڈاکٹر عبدالباری خان اور سی ای او انڈس نیٹ ورک ڈاکٹر ظفر زیدی نے شرکت کی، نام تبدیلی کا افتتاح سینیٹر ڈاکٹر خالدہ سکندر مندھرو نے کیا۔
تقریب میں ایم این اے میر غلام علی تالپر، صوباٸی مشیر براٸے بحالی حاجی رسول بخش چانڈیو، معاون خصوصی برائے آٸی ٹی تنزیلہ ام حبیبہ ، معاون خصوصی وزیراعلی سندھ پیر نور اللہ قریشی، چیئرمین ضلع کاونسل بدین علی اصغر ھالیپوٹو نے شرکت کی
تقریب کے دوران سابق صوبائی صحت ڈاکٹر سکندر مندھرو کو خراج تحسین پیش کیا گیا، ڈاکٹر سکندر مندھرو کی کاوش سے 2016 میں سندھ حکومت کے ساتھ پبلک پراٸیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سول اسپتال بدین کا انتظام انڈس اسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے حوالے کیا گیا۔