ڈی جی خان؛پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،سات سو لیٹرسے زائد مضر صحت دودھ تلف

20

ڈیرہ غازی خان،18 جولائی(اے پی پی): پنجاب فوڈاتھارٹی نے کارروائی کے دوران 700 لیٹر سے زائد مضر صحت دودھ تلف کر دیا ہے ۔

ترجمان فوڈاتھارٹی کے مطابق دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف پنجاب بھر میں کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈیرہ غازی خان میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے لاری اڈہ روڈ ہیسکول پٹرولیم کے قریب ملک شاپ پر چھاپہ مارا، ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔دوران چیکنگ دودھ میں فیٹ،قدرتی غذائیت کی کمی بھی پائی گئی۔ملاوٹ ثابت ہونے پر سینکڑوں لیٹر دودھ تلف کر کے مالکان کو بہتری کے لیے نوٹس جاری کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ دودھ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی دن رات کارروائیاں جاری ہیں اور عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔