ڈی جی خان؛ ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ ،علاج و معالجہ سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا

7

ڈیرہ غازی خان ،20 جولائی(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں صفائی وستھرائی،علاج ومعالجہ سمیت دیگرسہولیات کاجائزہ لیا۔انہوں نےایمرجنسی وارڈ،ٹراما سنٹر میں ڈیوٹی روسٹر کےمطابق ڈاکٹرزو پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضریاںاورمریضوں کا اندراج چیک کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں عملہ الرٹ،صفائی و ستھرائی کا معیار بہترین ہونا چاہئے،ہر مریض کو ہسپتال سے ہی ادویات فراہم کیں اور مریضوں کو درپیش مسائل فوری حل کئے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منظم طریقے مریضوں کے علاج ومعالجہ پر توجہ دی جائے اور شدید گرمی میں آئے مریضوں کو ٹھنڈا ماحول فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا غیرحاضریوں،فرائض میں غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور انکے ورثاءسے سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر نجیب الرحمن و دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔