کلر سیداں؛یونان کشتی حادثہ میں جانبحق ثاقب شبیرکی نماز جنازہ ادا کردی گئی

10

کلر سیداں،24 جولائی(اے پی پی ):یونان کشتی حادثہ میں جانبحق ہونے والے کلر سیداں کے  رہائشی ثاقب شبیرکی نماز جنازہ ادا کردی گئی  ہے۔

ثاقب شبیر کچھ عرصہ قبل ایجنٹوں کے ذریعے یورپ جانے کی غرض سے لیبیا پہنچا تھا اور لیبیا سے یورپ جاتے ہوئے اس کی کشتی حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔

ثاقب شبیر کا ڈی این اے میچ  ہونے کے بعد اس کی لاش آبائی گاؤں مہیرہ سنگال  پہنچائی گئی جہاں پر اس کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

مرحوم کی نماز جنازہ میں کلرسیداں کے سیاسی سماجی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔