کوئٹہ، 26 جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ساتویں محرم الحرام کے موقع پر جلوس کے روٹس پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ان کا کہنا تھا جلوس کی سیکورٹی کے لئے 4000ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے۔
صوبائی وزیر داخلہ نے جلوس کے روٹس پر سیکورٹی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا یوم عاشورہ کے جلوسوں کی نگرانی کے لئے حکومت نے فل پروف انتظامات کئے گئے ہے اس موقع پر ایس ایس پی نے سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی ۔