گوجرانولہ؛ڈپٹی کمشنر کا وزیرآباد میں دریائے چناب کے ملحقہ علاقوں کا دورہ،فلڈ ریلیف کیمپس کا جائزہ لیا

13

گوجرانوالہ،9جولائی (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے وزیرآباد میں دریائے چناب کے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر قائم کردہ فلڈ ریلیف کیمپس بارے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں محکمہ صحت، لائیو سٹاک، ریسکیو 1122 کا عملہ تعینات ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے دریائے چناب میں خانکی بیراج کے مقام پر سیلابی پانی کی آمد و اخراج کا جائزہ لیا ، جائزہ رپورٹ کے مطابق دریائے چناب میں آج 9 جولائی دوپہر 12بجے پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال سے آگاہی ، ہیڈ مرالہ میں پانی  کی آمد 1 لاکھ 14 ہزار 230  کیوسک جبکہ اخراج 98 ہزار 430 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہیڈ خانکی میں پانی کی آمد 83ہزار 840 کیوسک اور اخراج 76 ہزار 736 کیوسک ہے، اسی طرح ہیڈ قادر آباد میں پانی کی آمد 74 ہزار 215 کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 52 ہزار 215 کیوسک ہے۔

دورہ کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد، پاک آرمی، ریسکیو 1122، ہلال احمر، ریونیو افسران بھی موجود تھے۔