پشاور، 13اگست(اے پی پی): پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کی تیاریاں جہاں ملک بھر میں زور و شور سے جاری ہیں وہیں، صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی آزادی کے جشن کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ آزادی نائٹ کے موقع پر شہرکو بے مثال کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔
برقی قمقمے پشاور کی مشہور شاہراہوں، جی ٹی روڈ پر واقع قلعہ بالا حصار، اور صدر کے علاقہ میں سی ایم ہاؤس، پشاور اسمبلی، رسکیو 1122، گورنر ہاؤس پشاور، ریڈیو ختونخواہ اور دیگر عمارتوں کی شان بڑھا رہے ہیں وہیں نوجوانوں میں یوم آزادی کے بھرپور استقبال کے لیے جوش و جذبہ بھی ابھار رہے ہیں۔
پشاور کی سرکاری عمارتوں کے ساتھ نجی عمارتوں پر بھی بھرپور برقی چراغاں کیا جاتا ہے۔ ہر سال ایک مقابلے کی سی فضا ہوتی ہے اور ہر عمارت وطن کی محبت میں دوسری عمارت پر بازی لے جانا چاہتی ہے۔