جدہ ،26 اگست (اے پی پی ):جدہ میں پاکستان کےماہآزادی کے حوالے سے پاکستان کمیونٹی کی تقریبات جاری ہیں ایک شاندار رنگا رنگ پروگرام “پاکستان سعودی نائٹ” کے عنوان سے ہوا جسکا اہتمام نوشین کلچرل اینڈ آرٹ سینٹر نے ارسال کے تعاون سے کیا۔ سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمینٹ اتھارٹی نے خصوصی طور پر اجازٹ دی ۔پاک سعودی کلچرل نایٹ میں سینکڑوں پاکستانیوں اور سعودی خا ندانوں نے شرکت کی جورات دو بجے تک پرجوشی سے دل دل پاکستان اور دیگر سعودی اور پاکستانی گیتوں پر داد دیتے رہے۔ جدہ کے قباء لاؤنج میں تمام سامعین کی تواضع پاکستان کھانوں سے کی گئ ۔قباء لاؤنج کے غیرملکی اسٹاف نے پاکستانی شلوار قمیض زیب تنکر رکھاتھا ۔پاکستان سے مشہور ٹک ٹاکر سڈ مسٹر ریپر،شہباز خان ‘ مقامی پاکستانی فنکار سلیم رفیق اور سعودی عرب کے مشہور گلوکار محمد الزلا ل نے شہر گیت سنائے ۔پروگرام کی منتظم جنرل ا نٹر ٹیمنٹ اتھارٹی کے مشیر نوشین وسیم نے ہوٹل کی انتظامیہ کا شاندار انتظام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔قباء لاؤنج کی جانب سے فنکاروں کو یادگار شیلڈ دی گئیں۔