رحیم یارخان،26 اگست (اے پی پی): کاشت کی بہتر پیداوار کے حوالے سے کاشت کاروں اور سید کمپنیز کے لئے ٹریننگ سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں کاشت کاروں کے لئے آن لائن پورٹل سسٹم متعارف کروایا گیا جس میں کسان کو فصلوں کی تصدیق اور مانیٹر نگ بارے آگاہی فراہم کی گئی کسان ڈیجیٹل طریقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی کاشت کو بہتر بنائیں گے ۔محمد اعظم ،ڈائریکٹر جنرل ،فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن سسٹم سے کسانوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے تصدیق شدہ بیج میسر آئے جس سے وہ فصلوں کی پیداوار بڑھا سکے گے اس سسٹم کا مقصد غذائی تحفظ کو بھی یقینی بنانا ہے ۔