سکھر: سندھ کے نگران وزیر قانون و انصاف ،انسانی حقوق و مذہبی امور مرحوم سینئر صحانی جان محمد کے گھرپہنچ کر ان کے لواحقین سے تعزیت کی

53

سکھر،26اگست(اے پی پی)سندھ کے نگران وزیر قانون و انصاف، انسانی حقوق و مذہبی امور محمد عمر سومرو، صحت کے نگران وزیر ڈاکٹر سعد خالد کے ہمراہ سکھر کے سینئر صحافی شہید جان محمد مہر کے گھر پہنچ کر اور ان کے اہل خانہ اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی اور شہید جان محمد مہر کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر نگران صوبائی وزراءنے حکومت سندھ کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا چیک ان کی بیٹی اور خاندان کے دیگر افراد کو بطور مالی امداد دیا۔ اس موقع پر نگراں وزیر محمد عمر سومرو اور ڈاکٹر سعد خالد نے کہا کہ جان محمد مہر ایک نڈر صحافی تھے جنہوں نے سکھر سمیت سندھ کے مسائل کو اپنے قلم سے اجاگر کیا، ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ تاہم جان محمد مہر شہید کے اہل خانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ اس موقع پر پولیس، متعلقہ افسران اور صحافی بھی موجود تھے۔